کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر پولیس نے 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرکے ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو اپنی بہن بنایا ہوا تھا۔بچی کے والد اپنی بیٹی کو کام پر جاتے ہوئے میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گئے تھے، میں نے 8،10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ بچی کے اسرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا۔میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں دیکھ کر میں موبائل فون بند کرکے فرار ہوگیا تھا۔