• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ناصر جاوید کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بحال کر دیا تھا

لاہور ( عمران احسان )عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو 2004 میں جب وہ مجسٹریٹ کے عہدے پر تھے سپریم کورٹ نے عدالتی اختیارات واپس لیتے ہوئے معاملہ لاہور ہائیکورٹ بھیجتے ہوئے دو ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم دیا تھا ،بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری نے انھیں بحال کر دیا تھا ۔تفصیلات کیمطابق 18 ستمبر 2004 کو تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی کی پولیس نے سینئر وکیل وہاب الخیری کو فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا، پولیس نے اس وقت کے مجسٹریٹ ناصر جاوید رانا سے10 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا،وکلاء نے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی کو تحریری شکایت کی کہ مجسٹریٹ ناصر جاوید رانا نے بغیر پیشی وہاب الخیری کا جسمانی ریمانڈ دیدیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے،چیف جسٹس نے سو موٹو نوٹس لیتے ہوئے جج کو شوکاز نوٹس جاری کیا،حقائق جانچنے کے بعد سپریم کورٹ نے مجسٹریٹ کے جواب کو غلط اور مس کنڈکٹ جبکہ بیان حلفی جھوٹے قرار دئیے ، بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین چوہدری نے انکوائری کے بعد مجسٹریٹ ناصر جاوید رانا کو الزامات سے بری کرکے عہدے پر بحال کردیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید