• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکبادیں، سیٹلائٹ فصلوں کی مانیٹرنگ، اربن ڈویلپمنٹ، پلاننگ سمیت دیگر شعبوں میں معاونت ،سیلاب، زلزلےسے متعلق معلومات دیگا،پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کردیا گیا،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکبادیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا، سیٹلائٹ فصلوں کی مانیٹرنگ، اربن ڈویلپمنٹ، پلاننگ سمیت دیگر شعبوں میں معاونت کرے گا، سیٹلائٹ سے سیلاب، زلزلے، جنگلات کی کٹائی، تیل و گیس کی دریافت سے متعلق بھی معلومات کی فراہم ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر اپنے بیان میں سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کیلئے مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کیلئے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، فصلوں کی پیداوار کی پیشگوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل ای او ون سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کو پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اہم کامیابی قرار دیا ۔
اہم خبریں سے مزید