• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دو الگ الگ اجلاسوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے وکیل راجہ انعام امین منہاس اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان ایڈیشنل جج مقرر ، سپریم کورٹ کے وکلاء محمد آصف، ایوب خان اورنجم الدین بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ، جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تقرری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت چیف جسٹس /چیئرمین جوڈیشل کمیشن ،جسٹس یحیٰ آفریدی نے کی،اجلاس میں غور و خوص کے بعدکل رکنیت کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے وکیل راجہ انعام امین منہاس اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، محمد اعظم خان کو ایڈیشنل جج مقرر کردیا گیا ،کمیشن کے دوسرے اجلاس میں سپریم کورٹ کے وکلاء محمد آصف، محمد ایوب خان اورنجم الدین مینگل کو بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر کردیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید