کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے بچے کی لاش 11روز بعد اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینک سے برآمد کرلی گئی، صارم کی لاش دیکھ کر والدہ شدت ختم سے نڈھا ہوگئیں،بچے کی لاش ٹینک میں کیسے پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، بچے کی گمشدگی کے بعد تاوان کیلئے کئی جعلی کالز والدین کو موصول ہوئی جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے، بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی تھی، پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے،سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ تمام ضروری نمونے حاصل کر لئے گئے، بچے کی موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر واضح ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی انعم اپارٹمنٹ سے11 روز قبل 7سالہ صارم ولد محسن پر اسرار طور پرلاپتا ہوگیا تھا جسے پولیس اور اہل محلہ کی جانب سے تلاش کرنے کی کوششیں کی گئی،مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں لاپتا بچہ کے والد محسن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا، بعدازاں مقدمہ کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے سپرد کردی گئی ،بچہ کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بچہ کی بازیابی کیلئے احتجاج بھی کیا گیاتاہم ہفتہ کو 7سالہ صارم کی لاش اسکے لاپتہ ہونے کے 11 روز بعد انعم اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینک سے برآمد کرلی گئی ، بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہوگئی۔اہل محلہ کا کہنا ہےکہ پانی کے ٹینک کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو بار چیک کیا تھا۔پولیس کاکہنا ہےکہ عین ممکن ہو جب پانی کے ٹینک کو چیک کیا گیا ہو اس وقت بچے کی لاش نیچے ہی موجود ہو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاش پانی کے اوپر آگئی ہو ،بظاہر بچے کے ساتھ کوئی زیادتی نظر نہیں آرہی، بچہ جیسے کپڑے پہنے ہوا تھا انہی کپڑوں کے ساتھ پانی کے ٹینک سے برآمد ہوا ہے، بچہ کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی اے وی ایل سی انیل حیدرمنہاس موقع پر پہنچ گئے،ایس ایس پی انیل حیدر نے بتایا ہےکہ بچے کے اغوا کا واقعہ 7 جنوری کو پیش آیاسینٹرل انویسٹی گیشن پولیس کے ساتھ ملکر بچے کی تلاش جاری رکھی بچے کے والدین کو ملتان سمیت دیگر شہروں سے تاوان کیلئے کئی جعلی کالز بھی موصول ہوئیںبچے کی لاش ٹینک میں کس طرح آئی تحقیقات کرینگےبچے کی وجہ موت اور لاش کتنی پرانی ہے تحقیقات میں سامنے آئیگا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر تحقیقات میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بچے کی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز کرنے والے گروپ بھی متحرک ہوگئے تھے کل رات بھی تاوان کی کال آئی تھی ۔ تاوان کی جعلی کالز کرنے والے گروپوں کیخلاف بھی کام کررہے ہیں۔