• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر ہیں، ختم ہونے چاہئیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئے، حافظ نعیم نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ’’میرا برانڈ پاکستان نمائش‘‘ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر سستی ومعیاری مصنوعات بنائیں دنیا بھر میں اس کی پذیرائی ہوگی، نمائش میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نمائش میں 400 اسٹالز لگائے گئے ہیں، 500 برانڈز حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پرصدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید بلوانی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ نمائش میں جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری امیر العظیم،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ،صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹر سہیل عزیز،جنرل سکریٹری عامر رفیع ،سینئر نائب صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب فیاض مگوں و دیگر بھی موجود تھے۔ نمائش اتوار کے روز بھی جاری رہے گی۔ حافظ نعیم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام ضروری ہے، ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتا ہے، ہر کوئی آئینی حدود میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان کے انعقاد پر پاکستان بزنس فورم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلسل دوسرے سال کامیابی کے ساتھ اس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے، فلسطینیوں پر جو ظلم سوا سال قبل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، جاوید بلوانی نے کہاکہ جماعت اسلامی ،الخدمت اور پاکستان بزنس فورم کا شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے ایک بار پھر ’’میرا برانڈ پاکستان ‘‘ نمائش منعقد کی گئی ، پاکستان میں موجود تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی پاکستانی مصنوعا ت کی تشہیر کرنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لئے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا، انہوں نے نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو فتح کرنے اور امریکا کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے،جب تک ہم امریکی غلامی سے نہیں نکلیں گے۔
اہم خبریں سے مزید