• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک خاتون کا رانوں سے 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑنے کا عالمی ریکارڈ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

ترک خاتون نے اپنی رانوں سے 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گوزدے دوگان نامی ترک خاتون کو صرف اپنی رانوں کی مدد سے 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑتے ہوئے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوزدے دوگان دو قطاروں میں رکھے تربوزوں کے درمیان بیٹھی ہیں۔ وہ ایک ایک کر کے تربوز اٹھاتی ہیں، انہیں توڑتی ہیں اور پھر صفائی کر کے اگلے تربوز کی جانب بڑھتی ہیں۔

اس شاندار کارنامے کے بعد گوزدے کو ’آفیشلی ایمیزنگ‘ کا خطاب دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون نے 60 سیکنڈز میں رانوں کی مدد سے سب سے زیادہ تربوز توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، یہ ریکارڈ فروری میں بنایا گیا تھا۔

2017 میں ایک ایرانی شخص نے 60 سیکنڈز میں تیز ترین رفتار میں تین تربوز توڑ کر تاریخ رقم کی تھی۔


دلچسپ و عجیب سے مزید