• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹل شو کی باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسپو سینٹر میں لگے کیٹل شو میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے کیٹل شو کا اتوار کو آخری روز تھا،آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نےکیٹل شو میں شرکت کی اس موقع پر ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،ٹریفک پولیس کی جانب سے ناقص پلان کے باعث یونیورسٹی روڈ ،اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے شہری زہنی ازیت کا شکار ہوتے رہے،ٹریفک پولیس کاکہنا ہےکہ کیٹل شو میں توقع سے زیادہ شہریوں نے شرکت کی جس کے باعث ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا اور ٹریفک جام ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید