کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اعجاز شیخ کے خلاف کروڈوں روپے کی رشوت،سرکاری فنڈز میں خرد برد،اختیارات کے ناجائز استعمال اورجعلی بھرتیوں وغیر سے متعلق اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،14 جنوری 2025 کواسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون عبدالواہاب کے دستخط جاری لیٹر نمبر DD/ACE/E/K/2025/409میںاعجاز احمد شیخ اور انکے دو بیٹوں عاصم شیخ اور ثاقب شیخ کے خلاف محکمہ ثقافت سیاحت و آثار قدیمہ و لائبریزی حکومت سندھ میں اسٹاف ممبر کی جعلی تقرریوں، جعلی آرڈرز کے ذریعے کروڑوں روپے رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری فنڈز میں خورد برد کے الزامات پر تحقیقا ت شروع کردی گئی ہے۔