• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان ٹاؤن میں فٹ بال گراؤنڈ 100 کوارٹر میں مبینہ پولیس مقابلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زمان ٹاؤن میں فٹ بال گراؤنڈ 100 کوارٹر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیاپولیس کے مطابق زمان ٹائون میں پولیس نے دوران گشت فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم فرحان علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔زخمی ملزم کو طبی امداد کےلیےاسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ملزمان صبح سویرے نمازی حضرات کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار زخمی ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور مسروقہ موبائل فونز و نقد رقم برآمد کرلی ۔گرفتار زخمی ملزم عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ُپولیس نے زخمی و فرار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کا اغاز کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید