• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے موٹڑ سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا،ایس ایس پی ملیر نے واقعہ کا نوٹس فائرنگ میں ملوث ایک اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کے پولیس اہلکار عبدالخالق اور سکندر کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ کامران ولد محمد سلطان زخمی ہوگیا،پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کے معاملہ پر ایس ایس پی ملیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک اہلکار عبدالخالق کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسرا اہلکار سکندر موقع سے فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے،ایس ایس پی ملیر نے انکوائری کے لے ایس پی ملیر سعید رند کو انکوائری کرنے کا نوٹس جاری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید