• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دھمکیوں سے باز رہیں معاہدے کی من وعن پاسداری کو یقینی بنایا جائے،معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری کھلی بربریت اور دہشتگردی ہے،فلسطین وکشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ بلاتفریق کردار ادا کرئے،فلسطین کے مسئلے کو اولین بنیادوں پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے،طاقت کا استعمال کرنیوالے ظالم اسرائیل کے ہاتھ فلسطین کے 50ہزار سے زائد مظلوموں کے خون سے رنگے ہیں،فلسطین کے غیور نہتے مظلوم عوام نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ظالم ہمیشہ مرعوب ہوتے رہینگے،فلسطین میں شہادت پانے والے معصوم بچوں وخواتین کی اکثریت زیادہ ہے،اسرائیل نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معصوم بچوں اور اسپتالوں وآبادیوں کو نشانہ بنایا ہے،اسرائیل جتنا چاہے ظلم کرلے دنیا کے نقشے پر ناجائز ریاست کے طور پر رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر فلسطینی عوام اور حماس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید