• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگم گراؤنڈ میں بھینسوں کے باڑے، جماعت اسلامی اور کے کے ایف کے فلاحی ادارے ہیں، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سنگم گراونڈ فیڈرل بی ایریا میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے تھے اس گراؤنڈ میں جماعت اسلامی اور کے کے ایف کے فلاحی ادارے ہیں اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا گراؤنڈ سے ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کراچی کی بہتری،تعمیر و ترقی کے لیے مصروف عمل ہے، 12.4 ارب روپے کی لاگت سے حب کنال کراچی لا رہے ہیں، جس سے 4 کروڑ گیلن اضافی پانی کراچی کے عوام کو ملے گا، 1.7 ارب روپے کی لاگت سے کے تھری کی لائن لیاری ندی میں ایلیویٹڈ ڈالی جارہی ہے تاکہ پانی چوری کرنے والوں کو پکڑا جاسکے، جی الانہ روڈ گزشتہ 15 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جسے جسے آج تعمیر کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور کراچی کے سابق میئر غلام علی الانہ سے اس سڑک کو منسوب کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کرا چی بیر سٹر مرتضی وہاب نے اتوار کے روزسڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیاڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی ہنگورو، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، چیئرمین یوسی10لیاری محمد حنیف چھتانی ایڈووکیٹ ، طاہر نذیر جیانی، عمران جوکھوئی، عبدالسمیع چھتانی، غلام علی الانہ کے خاندان کے افراد اور دیگر مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجودتھے، میئر نے کہا کہ فراہمی آب، سیوریج کے پمپنگ اسٹیشنز، پارک اور سڑکوں کی تعمیر کاکام کراچی میں ہورہاہے تو سب کو نظر آرہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید