• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرأوں کی جانب سے اپنے گرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)خواجہ سرائوں سے انکی گرو کی جانب سے مبینہ بھتہ خوری کے خلاف شاہ لطیف ٹائون تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا گا،تفصیلات کے مطابقشاہ لطیف ٹائون تھانہ کے باہراتوارکوخواجہ سرائوں کی جانب سے اپنے گرو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور الزام لگایا کہ گُرو ان سے مبینہ طور پر 15ہزار روپے فی کس ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی مبینہ بھتہ خوری کےخلاف تھانہ میں درخواست بھی جمع کرائی۔خواجہ سرائوں کا کہنا ہے کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں۔ 15سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برداشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔خواجہ سرائوں نے الزام عائد کیا کہ مبینہ بھتہ نہ دینے والے خواجہ سراء کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔خواجہ سرائوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ملیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کی اپیل کی اور اپنےگرو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ خواجہ سراءاپنے گرو کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور اس گرو کے خلاف تھانہ میں درخواست بھی جمع کرائی،پولیس نے خواجہ سرائوں کی شکایت پر ان کے گرو کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور شعبہ تفتیش اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے،فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید