• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیوا سٹاک ایکسپو کا اختتام، دس لاکھ لوگ شریک ہوئے، صوبائی وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس پورے ریجن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں بہت ہی اچھی کارکردگی کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ صاحب کے ویژن ہی کے تحت حال ہی میں ورلڈ بینک سے 137 ملین کا پروجیکٹ لائیواسٹاک شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے لایا گیا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ لائیواسٹاک ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیواسٹاک کو اتنا بڑا ایکسو منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں لائیواسٹاک ایکسپو کا دورہ کرکے احساس ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ آئے اور تین دنوں میں دس لاکھ سے زائد لوگوں نے مویشی نمائش دیکھی اس ایکسپو کے دوران کسانوں، بریڈرز اور سرمایہ داروں کو ایک ساتھ مل کر اس شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری فارمز اور زمین موجودہے جو پرائیویٹ فارمرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دیئے جاسکتے ہیں تاکہ مقامی بریڈنگ کی نسل کی افزائش کو فروغ دیا جا سکے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرانی خواہش تھی کہ سندھ میں ایک گرانڈ لائیواسٹاک ایکسپو ہو، میرے پاس جب کلچر ڈپارٹمنٹ تھا تو میری خواہش تھی کہ کلچر, لائیواسٹاک اور ایگریکلچر کا مشترکہ ایکسپو ہوسکے اس موقع پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک محمد علی ملکانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائیں سردار شاہ اور سائیں ناصر شاہ کا مشکور ہوں کہ وہ آئے اور حوصلہ افزائی کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید