• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں پاکستان کی شرکت

کراچی ( نیوز ڈیسک)ہیم ٹیکسٹائل 2025میں پاکستان کی ریکارڈ توڑ شرکت، 273نمائش کنندان کے ساتھ چوتھے نمبر پرگھریلومصنوعات اور ٹیکسٹائل کی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2025میں پاکستان کی گزشتہ سالوں کی نثبت سب سے زیادہ شرکت ہوئی۔

نمائش میں چین، بھارت اور ترکی کے بعد پاکستان نے چوتھے بڑے نمائندہ ملک کے طور پرنمائش میں حصہ لیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پویلین میں 64کمپنیوں سمیت 273نمائش کنندگان نے حصہ لیا جو کے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے۔ 

یہ نمائش 14سے 17جنوری، 25تک جرمنی کے شہرفرانکفرٹ میں منعقد ہوئی،جس میں 130ممالک کے 2,800 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ فرانکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کے تجارتی سیکشن نے ہیم ٹیکسٹائل 2025میں پاکستان کی شرکت کے لئے سہولیات فراہم کی۔۔

فرانکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل، شفیع احمد کلیم نے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں قومی پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا، "ہیم ٹیکسٹائل پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید