• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے خصوصی تحقیقاتی میگزین کا اجرا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے ملک کی زرعی معیشت کو جدید بنانے کے حوالے ایک خصوصی تحقیقاتی میگزین کا اجرا کیا ہے۔ پائیڈ کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ایچ ہاشمی نے کہا ہے کہ اس خصوصی شمارے کا مقصد پاکستان کے زرعی منظر نامے میں تبدیلی کی تحریک پیدا کرنا ہے، جس میں آج اور کل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باخبر گفتگو اور قابل عمل حکمت عملیوں کو فروغ دینا ہے۔ ایڈیٹوریل ٹیم بشمول ڈاکٹر ارشد ایچ ہاشمی نے اس شمارے کو مہارت سے ترتیب دیا۔ ڈاکٹر شجاعت فاروق، ڈاکٹر عبیداللہ انجم، ڈاکٹر محمد فیصل علی اور پائیڈ کی پوری ٹیم زرعی شعبے میں اصلاحات اور جدید کاری کے لئے جامع رہنمائی تشکیل دے رہی ہے۔ ایڈیشن میں پاکستان کے زرعی شعبے کو درپیش کثیر جہتی چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید