اسلام آباد(جنگ نیوز)فرانس میں مقیم پاکستانی طالبعلم عمر ظفر نے فرانس کے مشہور سیاحتی شہر انیس میں ہونیوالے فرنچ ریجنل سکوائش چیمپئن شپ جیت لی۔عمر ظفر نو سال کے ہیں جب کہ انہوں نے گیارہ سال سے 13سال کی عمر کے بچوں کی چیمپئین شپ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔دلچسپ پہلو یہ ہے اس چیمپئین شپ میں عمر ظفر نے سنگل گیم میں بھی شکست نہیں کھائی۔عمر ظفر مشہور سابق بیوروکریٹ ڈٓاکٹر ظفر اقبال قادر کے پوتے ہیں ۔عمر کے والد شعیب بن ظفر ہیں۔