• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلاٹرہاؤس نہ ہونے سے برائیاں پھیل رہی ہیں،جمعیت القریش ایسوسی ایشن

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) اسلام آباد مین سلاٹرہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے برائیاں پھیل رہی ہیں۔ ترامڑی چوک میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کی خبروں پر ضلع انتظامیہ نے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے۔ کرپٹ عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سی ڈی اے اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہے ۔ سلاٹرہاؤس کی فراہمی گوشت کے معیار کو یقینی بنا سکتی ہے۔ صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر داخلہ نوٹس لیں۔ سی ڈی اے کوفوری سلاٹرہاؤس بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آبادمحمد اقبال قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت القریش میٹ ویلفیئرایسوسی ایشن گزشتہ کئی دہائیوں سے اسلام آباد میں سلاٹرہاؤس کی تعمیر کے لیے کوششاں ہے لیکن وفاقی ترقیاتی ادارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے دانستہ طورپر اجتناب کر رہا ہے۔ اگر اسلا م آباد کا سلاٹرہاؤس ہوتا تو ترامڑی چوک میں گوشت کے متعلق جو خبریں چل رہی ہیں ایسا کچھ نہ ہوتا۔ کرپٹ عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور سی ڈی اے اسلام آباد میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور تصدیق شدہ گوشت کی فراہمی کے لیے فوری طورپر اسلام آباد کا اپنا سلاٹر ہاؤس آئی الیون فور میں سلاٹرہاؤس کے لیے مختص شدہ پلاٹ پر تعمیر کرے۔
اسلام آباد سے مزید