راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ تھانہ دھمیال کو عنصر محمود نے بتایا کہ نیو قائداعظم کالونی راولپنڈی کارہائشی ہوں‘ میرے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ میرا بیٹا اسد علی کوئی کام نہیں کرتا تھا‘ کئی دنوں سے مجھے اور اپنے دوسرے بھائیوں کو کہتا تھا کہ مکان بیچیں تاکہ ان پیسوں سے پراپرٹی کا کام شروع کروں۔ اس نے کہا کہ مکان نہ بیچا تو میں آپ سب کو گھر کے اندر بند کر کے آگ لگا دوں گا جو میں اور میری بیوی نے اسے سمجھایا کہ ہم کوئی متبادل گھر کا انتظام کرتے ہیں پھر اس کو بیچ دینگے۔میرے بیٹے حسن علی‘ محمد بلال اور حسن علی گھر پر موجود تھے کہ اسد علی نے دوبارہ بحث و تکرار شروع کر دی۔ حسن علی نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اسد علی نے اسے مارنا شروع کر دیا جس پر حسن علی نے پسٹل نکالا اور اسد علی پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہو گیا۔