• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشے کے عادی و منشیات فروخت کرنیوالےقیدیوں کےالگ بیرکس مختص کرنیکا حکم

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں نشے کے عادی اور منشیات فروخت کرنے والے قیدیوں کے لئے الگ بیرکس مختص کرنے کاحکم دے دیاگیا،جیلوں میں منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والے اسیروں کا آپس میں اور دیگر قیدیوں سے تعلق ختم کردیاجائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیروں بارے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے، نئے جاری کئے گئے قواعدوضوابط میں کہاگیا ہے کہ جیل میں آنے والے ہرنئے قیدی کے میڈیکل چیک اپ میں منشیات کے استعمال کا تعین کر کے اسے الگ کیٹیگری میں رکھا جائے گا، منشیات کے عادی اور کاروبار میں ملوث مجرموں کی بیرکس کی خصوصی سی سی ٹی وی کیمروں اور نگرانی کے آلات سے مانیٹر نگ کی جائے گی ، جیل میڈیکل آفیسر روزانہ منشیات میں ملوث اسیروں کے بیرک کا دورہ کرے گا اور منشیات کے عادی اسیروں کا علاج اور کونسلنگ محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائی جائے گی،علاج معالجہ کے بعد صحت یاب ہونے والے قیدیوں کو تعلیمی کورسز اور ہنر سکھانے کے پروگرام میں شامل کیا جائے گااور جیل عملہ کڑی نگرانی کے ذریعے اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کوئی قیدی دوبارہ منشیات کی لت میں نہ پڑے۔
اسلام آباد سے مزید