راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امریکی صدر ڈنلڈٹرمپ کی حلف وفاداری کی تقریب میں امریکی انتطامیہ کی جانب سے مدعو کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی سطح کے لیڈرہے بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ پالیسیوں کی بدولت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا پنجاب میں ایک سیاسی ٹولہ حکومت پرقابض ہے پاکستان پیپلز پارٹی جلد اس ٹولہ سے پنجاب کی حکومت کو واگزار کرائے گی صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی اب وہ وقت دور نہیں جب پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمودنےتحصیل کے نومنتخب عہدران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں تحصیل راولپنڈی کے صدر راجہ منصور اختر ، شفیق جدون، نو منتخب صدر ملک آصف محمود، ملک نجیب ارشد، سید ضیا شاہ،سید جابر شاہ نومنتخب جنرل سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔