• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اتوار بازار،اسسٹنٹ کمشنرز کی انسپکشن، 12 گراں فروش گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی گراں فروشوں کو کھلی چھٹی نے شہریوں کو اتوار بازاروں میں خریداری پر مجبور کر رکھا ہے مگر سستے بازاروں میں بھی گراں فروشی کی شکایات نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کر دیا، اسسٹنٹ کمشنرز کی تمام بازاروں میں انسپکشن، 12 گراں فروش گرفتار کر لیے گئے، اے سی سٹی نے جی سکس اتوار بازار سے 3 ،اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن سے 2, اے سی رورل نےجناح گارڈن سے 4، اے سی شالیمار نے جی الیون اتوار بازار سے 3 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کرنے کا حکم دیا، ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ شہری بغیر سرکاری نرخ نامہ کے ہرگز خریداری مت کریں، گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، ادھر شہریوں نے گراں فروشوں کے خلاف مہم کی سست روی پر شدید تنقید کی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی ، ضلع بھر اور جناح و سپر مارکیٹ کے لئے روانہ ریٹ لسٹ جاری کرتی ہے مگر شہر بھر کی مارکیٹوں میں عموماً 30 فیصد سے 100 فیصد تک دیدہ دلیری سے زائد وصول کیا جاتا ہے اور گراں فروش دعویٰ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ان کے پاس گراں فروشی روکنے کے لیے وقت نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید