اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈیڑھ درجن افراد کو گرفتار کر کے 1872گرام ہیروئن‘ 520گرام آئس اور 13پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ پولیس تھانہ شالیمار‘ تھانہ شمس کالونی‘ تھانہ پھلگراں‘ تھانہ کوہسار‘ تھانہ کراچی کمپنی‘ تھانہ سمبل‘ تھانہ کھنہ‘ تھانہ ہمک‘ تھانہ لوئی بھیر‘ تھانہ بارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے ملزمان شاہد خان‘ راجہ بلال‘ جہانگیر‘ حذیفہ‘ باسط‘ آکاش‘ محمد ہارون‘ حمزہ‘ شمس الرحمان‘ غلام محمد‘ سلیم رضا‘ محمد قاسم‘ حمزہ ایوب‘ عدیل‘ یوسف کمال‘ وقار احمد اور انور کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ اشتہاری‘ عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے جاری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دو مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔