راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اکبر چوک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاگیا، تھانہ دھمیال کو عمران اللہ بٹ نے بتایاکہ میں اور میرا دوست لیاقت علی موٹر سائیکل پر مدینہ ٹاؤن اپنے دوست کے گھر کھانا کھا نے کیلئے آئے ہو ئے تھے واپسی پر رات ساڑھے دس بجے جب ہم اکبر چوک کے قر یب پہنچےتوہمارا راستہ روک لیا انعا م الحق نے موٹر سائیکل سے اتر تے ہو ئے پسٹل نکا ل لیا اور تین فائر کیے جس سے میں شدید زخمی ہو کر نیچے زمین پر گر پڑا سوار ہو کر فرا ر ہو گئے ۔ ادھر مزمل ٹاؤن میں فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو طارق محمود نے بتایا کہ میرا بیٹا اسامہ،میرا بھانجا منشاء شفیع، داماد علی، مزمل ٹاؤن سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثناء میں فیصل مسلح پسٹل 30 بور اور ابراہیم مسلح پسٹل 30 بور آگئے، سیدھے فائر منشاء پر کیے جو اسکی ٹانگ پر لگے میں نے اورمیرے داماد علی نے گاڑی کی اوڑھ میں چھپ کر جان بچائی دونوں بھائی اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے۔