• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی صنعتوں کی ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،یونائیٹڈ بزنس گروپ

اسلام آباد(جنگ نیوز) ممبر سنٹرل کور کمیٹی یونائیٹڈ بزنس گروپ احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چکوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام خطے کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ، اسلام آباد ،چکوال ،تلہ گنگ اور دیگر علاقائی چیمبرز کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران نومنتخب صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دینے کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابق صدر چکوال چیمبر و چیف کواڈینیٹر خواجہ عارف نے وفد کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ظہرانہ دیا،احسن بختاوری نے یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر چکوال چیمبروقار بختاوری اور صدر تلہ گنگ چیمبر ملک شبیر اعوان نے چکوال چیمبر کے نومنتخب صدر عامر نجیب بھٹہ، سینئر نائب صدر شیخ ریاض احمد فاروقی، اور نائب صدر خالد مرزا اور دیگر عہدیدارن کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے،چکوال چیمبر کے نومنتخب صدر عامر نجیب بھٹہ نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ان کی ترجیحات میں شامل ہے، اور وہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید