• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کی ریجن بھر میں بجلی نادہندگان کیخلاف کاروائیاں جاری

اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو نے ریجن بھر میں بجلی نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری کر رکھا ہے ۔ پولیس اور دیگر لا انفورسمنٹ اداروں کے تعاون سے 7ستمبر 2023سے جاری کاروائیوں کے دوران 1 لاکھ 99 ہزار 408 رننگ اور ڈیڈ ڈیفارلٹرز سے 5 ارب 82 کروڑ 87 لاکھ 60ہزار روپے کی وصولی کو یقینی بنایا گیا۔آئیسکو چیف محمد نعیم جان کا مزید کہنا تھا کہ واجبات ریکوری مہم بلا روکاوٹ تسلسل سے جاری رہے گی اور بلز ادا نہ کرنے والے صارفین کو بجلی کی فراہمی روک دی جائے گی۔ انہوں نے آئیسکو ریکوری ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور معزز صارفین سے درخواست کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ھوئے بجلی کے بل بروقت ادا کریں۔
اسلام آباد سے مزید