• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، ماں کم سن بیٹے ،ایک شیر خواربچی اور دولڑکیوں سمیت 7افراد اغوا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں کم سن بیٹے ،ایک شیر خواربچی اور دولڑکیوں سمیت 7افراد کو اغواکرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی کو مزمل خان نے بتایا کہ اس کی بیوی (الف)بعمر21سال کو سلیمان اس کی ماں اور دو نامعلوم آدمیوں نے ملکر اغواء کر لیا ہے، تھانہ آراے بازار کو ذہین خان نے بتایا کہ میرا بیٹا سفیان ذہین بعمر 28 سال اپنے سسرال گرجا روڈ راولپنڈی گیا جو خضر نعیم جو کہ میرے بیٹے کا سالہ ہے ڈھوک سیداں شیل پمپ کے سامنے سے موٹرسائیکل پر بٹھایا جو کہ ابھی تک گھر نہیں پہنچ سکا مجھے خدشہ ہے میرے بیٹے کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے، تھانہ مورگاہ کو شبنم بی بی نے بتایا کہ ایک ہفتہ پہلے میں اپنے بھتیجے بلال احمد ساکن ڈیفنس روڈ نیو مارکی ہاؤس نمبر 9 راولپنڈی میں آئی اور 14جنوری کو میرا دوسرا بیٹا جسکا ذہنی توازن درست نہ ہے جسکانام محمد حمزہ بعمر 16 سال گھر سے نکل گیا جو تاحال واپس نہ آیا ہے ،تھانہ واہ کینٹ کو یاسمین اختر نے بتایا کہ میری بچی(پ) بی بی عرف علیشپا بعمر16سال گھر سے نکل گئی جو اپنے طور پر کافی تلاش کی مگر نہ مل سکی،تھانہ صدر بیرونی کو محمد یاسر نے بتایا کہ میر ی شادی 5 سال قبل اپنے ماموں کی بیٹی (ع) سے ہوئی جس سے میراا یک بیٹا عبدالرحمنٰ ہے میں ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر آیا تو دیکھا کہ میری بیوی اور میرا بیٹا گھر پر موجود نہ تھے اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ وکالت کاظمی میری بیوی اور بچے کو اغوا ء کرکے لے گیا ہے،تھانہ صدر بیرونی کو فوزیہ منیر نے بتایا کہ سائلہ کی شادی احسن اقبال سے 2سال قبل ہوئی میرے بطن سے ایک بیٹی بعمر 8ماہ ہے جس کو میرا خاوند ،سسر محمد اقبال ، ساس سعیدہ بیگم اور دیور محسن اقبال کچھ دن قبل باہم صلاح مشورہ سے میر ی غیر موجودگی میں اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید