ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے وحدت کالونی کا دورہ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو وحدت کالونی کو ون ٹائم کلیننگ، زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور کہا کہ اپنے علاقے کو صاف رکھنا ہر شہری کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری بھی ہے،انہوں نے ایکسئن بلڈنگ حیدر علی کو کالونی میں پانی کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ6 فروری تک بور مکمل کرکے کالونی مکینوں کو پانی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اے سی سٹی کو رشید آباد فلائی اوور سے تجاوزات ہٹانے اور فلائی اوور کے نیچے جگہ کو مثبت استعمال میں لانے کے اور کالونی کی سیکورٹی کیلئے بھی فوری اقدامات کے احکامات دیے ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ضلع لودھراں کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر کمشنر نے ڈویژن بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔