• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ترقیاتی بینک کے کے صد ر کی ملتان آمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ملاقات

ملتان (اسٹاف رپورٹر)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کے صد طاہر یعقوب بھٹی کی ملتان آمد۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ملاقات میں دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ طاہر یعقوب بھٹی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں زرعی ترقیاتی بینک کے کردار اور پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زرعی ترقیاتی بینک زراعت کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ بعد ازاں صدر زرعی ترقیاتی بینکبستی ملوک برانچ پہنچے، جہاں انہوں نے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔طاہر یعقوب بھٹینے کھلی کچہری میں بھی شرکت کی، جہاں علاقے کے کسانوں اور زمینداروں نے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، طاہر یعقوب بھٹینے بزنس ریویو میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں صاحبزادہ سید سلیمان ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور زاہد اقبال نے 2024 کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
ملتان سے مزید