ملتان(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی محمد افضل شیخ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت اور صدقہ جاریہ ہے اس سلسلے میں ہم سماجی رہنما اظہر بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس او ایس ویلیج میں تقریب سے خطاب میں کیا جس کا اہتمام اظہر بلوچ نے اپنی اہلیہ مرحومہ کی 8 ویں برسی کے سلسلے میں کیا تھا اس موقع پر اظہر بلوچ نے اپنی اہلیہ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ایس او ایس ویلیج کے یتیم اور بے سہارا بچوں استاتذہ اور سٹاف سمیت 85 سے زائد یتیم اور بے سہارا بچوں ،مدرز،یوتھ گرلز،اور فی میل سٹاف میں ملبوسات تقسیم کئے ۔محمد افضل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا ایس او ایس ویلیج آکر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے یہ خدمت خلق کا عظیم ادارہ ہے سماجی رہنما اظہر بلوچ نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت رہا ہے اس موقع پر ایس او ایس کی اسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیم سلمی اسلم اور سپروائیزر میڈیم تہزین نے ادارے کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ ایس اور ایس کے بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے میڈم سلمی اسلم اور میڈیم تہزین نے مہمان خصوصی محمد افضل شیخ کی آمد کا بھی شکریہ ادا کیا -