ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج نے میر چاکر خان یونیورسٹی کے دو ملازمین کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت نمٹاتے ہوئے وائس چانسلر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر پیٹیشنرز کی سماعت کر کے دادرسی کریں فاضل جج نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کنور ساجد کو طلب کر کے ہدایت کی کہ وہ اس حکم پر عمل کرائیں۔پٹیشنر شوکت اور جمشید کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ شوکت اور جمشید کو نو جنوری 2024 کو قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد ڈرائیور بھرتی کیا گیا لیکن جولائی میں ان کی تنخواہ روک دی گئی۔