• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان، خانیوال اور لودھراں میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملک شاپس، ریسٹورنٹس، بیکریز، پیزا پوائنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا، 15 لٹر رینسڈ آئل، 20کلو ناقابل سراغ اور کھلے مصالحہ جات، 5 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 4 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز تلف ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائدکیےگئے،  ملتان میں زکریا ٹاؤن اور خان ویلج میں 2 ملک شاپس کو دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 20ہزار روپے کے جرمانے، فوارہ چوک شجاع آباد میں ریسٹورنٹ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے، اوپن ایریا میں فوڈ پروسیسنگ کرنے پر 30 ہزار، چوک پل براراں میں بیکری کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر 25 ہزار روپے ، چوک شاہ عباس میں نہاری شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا ، خانیوال میں 68 موڑ پر گندگی والی جگہ پر خوراک کی سٹوریج پر بیکری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی۔
ملتان سے مزید