ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم سنی سے30لیٹر شراب،جلیل آباد پولیس نے ملزم شفیق سے20لیٹر شراب،ملزم وقاص سے18لیٹر شراب،چہلیک پولیس نے ملزم شہباز احمد سے7لیٹر شراب،بستی ملوک پولیس نے ملزم لیاقت حسین سے28لیٹر شراب، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم عدنان سے20لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے سکیورٹی ایجنسی کا نمائندہ ظاہر کرنے اور ناجائز فاہدہ حاصل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نےناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس محمد وسیم نے واردات کی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی گئی تو تصدیق نہ ہوسکی جبکہ سمن نے پولیس کو زیادتی کی جھوٹی اطلاع دی ۔