• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا معلوم ملزمان شہر یوں سے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نا معلوم ملزمان شہر یوں سے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار، نقد رقم اور قیمتی سامان بھی لوٹ لیا پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں43مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ملزمان جھپٹا مارکرنعیم اور متین کا موبائل چھین کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے دو ڈاکو 80ہزار و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے ریاض حسین کا موبائل ملزمان نے چھین لیا ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد رفیع کا موبائل ملزمان لے گئے ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے احتشام سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے صادق سے چار ڈاکو 30ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ قطب پور کے علاقے تقی رضا سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ لی ،نذیر احمد اور اس کی اہلیہ سے ڈاکو 15ہزار و طلائی بالیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالوحید سے ڈاکو نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ،سٹی جلالپور کے علاقے جاوید سے ڈاکو وں نے اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ روپے چھین لیا جبکہ محمد ارشد ،محمد آصف ، محمد اسلام ، وسیم سلیم، عمران طاہر ، محمد شریف ، اللہ رکھا ، شیلا طالب ، سرفراز خان ، عبدالروف ، ادریس فیصل ، فوزیہ بی بی ،عرفان اشرف ، عابد علی ، محمد طارق ، محمد امجد ، الطاف حسین ، محمد نبیل ، نسیم بیگم ، محمد عارف ،محمد شفیع ، ممتاز ،اصغر ، عمر ،محمد خضر ، صفیہ بی بی ،حسیب ، محمد حسین ، عاصم ، نذیر ،محمد عمر اور غلام رضا کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید