• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کیجانب سے 1کروڑ ڈالر کے اربن فلڈنگ میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) واسا ملتان کے 1کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے اربن فلڈنگ کے میگا پراجیکٹ پرکام کا آغاز، کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اربن فللڈنگ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل وفد ملتان پہنچ گیا ہے جو کہ منصوبے کے حوالے سے سروے اور ماسٹر پلان تیار کرے گا کوریا کی طرف سے واسا ملتان کو یہ فنڈز گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں فراہم کئے جائیں گے واسا ملتان اور کوریا انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (کوئیکا) کے درمیان کئے جانے والے معاہدے کے تحت ملتان شہر کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا اور شہر کے نشیبی مقامات کو بارشوں کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے واسا ملتان کے ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی،پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد ندیم نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2024 کے مون سون سیزن کے دوران ملتان شہر کو طوفانی بارشوں کا سامنا رہا ، اربن فلڈنگ کے اس پراجیکٹ کے باعث ملتان کے شہری علاقوں کو مون سون سیزن کے دوران ایمرجنسی کے دوران بڑا ریلیف ملے گا۔
ملتان سے مزید