• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کا انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ چلڈرن اور ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سپیشل بچوں کی بحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ چلڈرن شاہ رکن عالم کا دورہ کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر اپنے دورے کے دوران بینائی سے محروم بچوں سے ملاقات کی اور تحائف بھی پیش کئے ڈپٹی کمشنر نے نابینا بچوں کو فراہم تعلیمی سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی ۔ڈپٹی کمشنر کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کادورہ ، مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اس سلسلے میں مختلف امور کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں ہسپتالوں میں ادویات فراہمی اور مفت ٹیسٹوں کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔
ملتان سے مزید