• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی مصروفیات، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس یحیٰ آفریدی رخصت چلے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ نجی مصروفیات کی بناء سے چھٹی پر ہیں اور رواں عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے.

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی موجود ہونگے،دوسری جانب کاز لسٹ کے مطابق بنچوں کی ترتیب تبدیل کردی گئی ہے اور جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل پر مشتمل دو رکنی بنچ قائم کرکے اسے بنچ اول کا درجہ دیدیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید