اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آ فس اور انفار میشن گروپ کی گریڈ انیس کی افسر ملیحہ شاہد کو تبدیل کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آ فس تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر انفار میشن گروپ کے گریڈ انیس کے افسر ظفریاب خان کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ ظفر یاب خان اس سے قبل وزارت پاور کے ترجمان کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔