• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن49 دکانیں سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑں بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں کارروائی کی گئی۔ 49دکانیں سیل کی گئیں۔عارضی تجاوزات، اسٹرکچر،شیڈز اور بورڈ گرائےگئے۔ راجہ بازار میں 13 گنجمنڈی 7اقبال روڈ 6سیدپور 2کمرشل مارکیٹ 3 موتی بازار 2دکانین سیل کی گئیں۔ 13اسٹالزکھوکھے ضبط کئے گئے۔ لین مارکنگ کی خلاف ورزی پر 17 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید