راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 12 وارداتوں میں8موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ رمنا اور تھانہ شمس کالونی کے علاقوں سے ایک ایک کار جبکہ تھانہ نون کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ نون کے علاقے میں ایک گھرکے تالے ٹوٹ گئے اور چور جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔ راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر سات موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ پشاور روڈ پر جاوید اختر بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگا تو ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر اس سے 70ہزا رروپے چھین کر فرار ہوگیا۔ ناظم آباد میں وقاص کے فیلٹ سے 3 موبائل ، چارجر، گھڑیاں، سپیکر، پاور بنک،رحمان آبادمیں شازیہ نورین اور اس کی بہن کا پرس دوران سفر چوری کرلیا گیا جن میں موبائل، 7ہزارروپے اور، طلائی کڑے تھے ۔شکریال میں اقبال علی کی دکان کے تالے توڑ کر موبائل کارڈز مالیتی 12ہزار روپے اور نقدی 33ہزار روپے ،صادق آباد میں سجاد احمد کی دکان کے تالے توڑ کر کریانہ کا سامان مالیتی 2لاکھ 60ہزارروپے اورنقدی پونے دولاکھ روپےچوری کرلئے گئے ۔