اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ سیکٹر سی 14کا قبضہ آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ ہی الاٹیز کےحوالے کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ وہ پیر کو سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی 16 اور ای 12میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14 روڈ انفرا سٹرکچر کا 90فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرینج اور سیوریج کا کام جاری ہے۔ آئی 12میں روڈ انفرا سٹرکچر پر بیس لیول کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔