• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب کا ہائیکورٹ روڈ خستہ خالی کا نوٹس ، تعمیر ومرمت پر322ملین خرچ ہونگے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محتسب پنجاب نے ہائی کورٹ روڈ کی خستہ خالی کا نوٹس لے لیاجس پر رپورٹ جمع کرائی گئی ہے کہ ہائی کورٹ روڈ (بوستان خان روڈ)بلال شہید چوک سے لے کر سواں پل تک تعمیر و مرمت کی جائے گی۔صوبائی محتسب پنجاب کو جمع کرائے گئے تخمینہ کے مطابق تعمیر ومرمت پر322اعشاریہ 022 ملین روپے خرچ ہوں گےجس میں سڑک کی تعمیر مرمت پر14کروڑ84لاکھ 17ہزار661 روپے خرچ ہوں گے۔فٹ پاتھ اور نالے کی تعمیر پر12کروڑ69لاکھ75ہزار662روپے ،کیٹ آئیز،پیومنٹ مارکنگ وغیرہ پر2کروڑ92 لاکھ 13ہزار583روپے لگیں گے۔ہائی کورٹ کی دیوار کے ساتھ ساتھ سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ نالے و گٹروں کا گندا پانی سارا دن ٹوٹی پھوٹی سڑک پر بہتا رہتا تھا۔پیدل گزرنا محال ہوچکا تھا،گاڑیاں بھی سارا دن پھنس پھنس کر چلتی ہیں۔صوبائی محتسب پنجاب کے نوٹس کے بعد اب سڑک پر گٹر کا پانی بہنا تو بند ہوچکا لیکن سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے۔
اسلام آباد سے مزید