• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن کی برطرفی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن کی برطرفی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، کونسل نے میونسپل کمشنر کی بلدیاتی امور میں عدم دلچسپی ،ٹاؤن کے امور میں بہتری نہ لانے ،کرپشن کے فروغ سمیت دیگر معاملات میں بے جا رکاوٹیں پیدا کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کو برطرف کرنے کی قرار داد کونسل میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا رکن کونسل راؤ محسن علی کی پیش کردہ قرار داد میں میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الہی بخش بنبھن پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور تاخیر کرنے،ہرکام پر کمیشن طلب کرنے، ٹھیکے داروں کو تنگ کرنے،لوکل ٹیکس کی وصولی میں کرپشن اور رکاوٹیں پیدا کرنے سمیت مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جناح ٹاون سے برطرف کرنے اور ان کیخلاف کاروائ کا مطالبہ کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید