• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں،آل پاکستان انجمن تاجراں

ااسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ،سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی ،ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان ، بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر اور دیگرنے کہا ہے کہ کاروبار تقریباً چالیس فیصد سکڑ چکے ہیں ۔ ان حالات میں کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اورنگ زیب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرز پر اسلام آباد کے تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید