• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16گولڈ میڈلز: نیوی قومی شوٹنگ چیمپئن بن گئی، آرمی کا دوسرا نمبر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزبان پاکستان نیوی نے32 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، کارساز پر چیمپئن شپ ختم ہوگئی ۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ نیوی کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرتی رہے گی۔ نیوی نے 36میڈلز اپنے نام کیے، ان میں 16 گولڈ، 15سلور، اور 5برانز میڈلز شامل ہیں، پاکستان آرمی 12گولڈ، اتنے ہی سلور ، 7برانز اور مجموعی طور پر 31 میڈلز کے ساتھ دوسری، ایک سلور اور 10برانز میڈلز کے ساتھ پی اے ایف تیسری پوزیشن پر رہی۔

اسپورٹس سے مزید