پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں گہری کھائی میں پولیس موبائل گاڑی گرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونےوالا پولیس اہلکار 19روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعات کے بعد کچھ ہفتے قبل تھانہ بڈھ بیر کے علاقے میں پولیس موبائل گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا اور گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں تھانہ بڈھ بیر میں تعینات کانسٹیبل نور حسین بھی شامل تھا جو 19روز تک ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہوگیا۔ بتایاجارہا ہے کہ متوفی نورحسین نے بیوہ اور 6بیٹیوں کو سوگوار چھوڑ ا ہے ، وہ بڈھنی کے علاقے کا رہائشی تھا۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی ہے ۔