کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سندھ حکومت کے محکمہ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مختلف عہدوں کے 50ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل ہوگئی ہے جبکہ دوسرے بیج کو تربیت کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے اس نمائندے کو بتایا کہ محکمہ میں جدید طرز کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت انفراسٹرکچرز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹللائزیشن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کافی کام ہو چکا ہے جس کے ایک مرحلے میں اہلکاروں کی تربیت بھی شامل ہے۔ وائٹ کالر کرائم کی تربیت کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے 50 ملازمان کے پہلے بیج نے تربیت مکمل کر لی ہے۔