جیکب آباد(نامہ نگار/خاوند بخش بھٹی)جیکب آباد میں پولیو کا پانچوا ں کیس جس یوسی سے رپورٹ ہوا اس رورل ہیلتھ سینٹر کا 19ویں گریڈ کا ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 2021سے غیرحاضر، میرپور آرایچ سی کا متعدد عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب، ضلع کے 40سے زائد ڈاکٹرز ماہانہ 20لاکھ کے عوض گھوسٹ ہونے کا انکشاف، برسوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضر، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی یونین کونسل میرپور میں پولیو کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا اس یوسی کے رورل ہیلتھ سینٹر کا 19ویں گریڈ کا ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 2021سے غیرحاضر ہے مذکورہ سینٹر کا دیگر عملہ بھی غیرحاضر بتایا جاتا ہے، 31اکتوبر کو ڈی ایچ او جیکب آباد نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رورل ہیلتھ سینٹر میرپور کو جوائنگ کی تاریخ 29مارچ 2021 سے ڈیوٹی سے مفرور ہونے کے متعلق وضاحت کے لئے 4نومبر کو طلب کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ ڈاکٹر ڈیوٹی کے پابند نہ ہوئے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مبینہ طور پر ایک لاکھ ماہوار کے عوض ڈیوٹی سے آزاد ہے۔