لاہور(خصوصی نمائندہ ) میو ہسپتال کی واحد ایم آر آئی اور سٹی سکین مشینیں ایک بار پھر خراب ہو گئیں جس کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ایمرجنسی وارڈ کی سٹی سکین مشین کئی سالوں سے بند پڑی ہے،ایم آر آئی کروانے والے مریض سروسز ہسپتال میں ریفر ہو رہے ہیں ،ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کے مطابق سٹی سکین کروانے والے مریضوں کو نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ بھیجا جا رہا ہے ، جلد ہی مرمت کو مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔